Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجرم گردانے بغیر سزا نہیں دی جاسکتی

ریاض ...پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ملزم کو شرعی تقاضوں کے مطابق مقدمہ چلائے بغیر سزا نہیں دی جاسکتی۔ قانون جرم وسزا کی دفعہ3میں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ جب تک کسی شخص کو عدالت سے مجرم نہ قرار دیدیا جائے اس وقت تک اسے کوئی سزا نہیں دی جاسکتی۔ مقدمہ شرعی تقاضوں کے مطابق چلایا جانا ضروری ہے۔ مقدمہ کسی ایسے کام کے ارتکاب پر ہی چلایا جاسکتا ہے جو شرعی نظام یا سعودی قانون کے تحت ممنوع ہو۔
 

شیئر: