Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاکلیٹ سے بنے ملبوسات کی انوکھی نمائش

پیرس کے علاقے پورٹ ڈے ورسائیلز میں ملبوسات کی انوکھی نمائش نے لوگوں کو حیران کر دیا۔اس نمائش میں چاکلیٹ سے بنے ملبوسات پیش کیے گئے ۔یکم نومبر تک جاری رہنے والی اس نمائش میں مختلف اقسام کی چاکلیٹس نہ صرف دیکھنے والوں کے منہ میں پانی لے آئیں بلکہ اس سے بنے پہناوں نے انہیں مسحور کردیا۔پیرس میں منعقد اس انوکھے فیشن شو میں چاکلیٹ سے تیار کردہ ملبوسات اور مزے دار بیلجین چاکلیٹ نے ہر کسی کو للچا دیا۔ڈارک اور وائٹ چاکلیٹ سے بنے منفرد ملبوسات پہنے ماڈلز ریمپ پر آئیں تو شرکاءحیران رہ گئے۔
 

شیئر: