ہندوستانی ٹی وی کی معروف اداکارہ سمونا چکرورتی اپنے نئے شو کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بے ہوش ہوگئیں۔وہ ٹی وی کے مقبول شو میں کپل کی بیوی کا کردار نبھاتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ اپنے نئے شو کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بے ہوش ہوئیں، سموناکی یہ حالت دیکھ کر وہاں موجود تمام لوگ گھبرا گئے تاہم انہیں فورا اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایک ساتھی اداکار کا کہنا ہے کہ ہم لوگ جس جگہ شوٹنگ کر رہے ہیں وہاں نہ اے سی ہے اور نہ ہی دیگر سہولتیں ہیں۔ اسی لئے سمونا کی طبیعت خراب ہوئی۔