” ریس3“ کی شوٹنگ کا آغاز اگلے ماہ
بالی وڈ کی مشہور فلم ”ریس“ کے تیسرے سیکوئل کی شوٹنگ کا آغاز اگلے ماہ سے ہوگا۔ ہندوستانی خبروں کے مطابق اداکار سلمان خان کی فلم ' ٹائیگر زندہ ہے' آخری مراحل میں ہے جسکے مکمل ہوتے ہی اگلے ماہ وہ اپنی نئی فلم ” ریس 3“ کی شوٹنگ شروع کردینگے۔فلم کے پہلے شوٹنگ شیڈول کا آغاز ممبئی شہر سے کیاجائےگا۔سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم میں اداکارہ جیکولین فرنانڈس،دیسی شاہ ، بوبی دیول،سورج پنچولی اور ثاقب سلیم سمیت دیگر اداکار کام کررہے ہیں۔2008 میں ریلیز ہونےوالی فلم ' ریس' کے سیکوئل کی تیسری فلم میں پہلی بار مکمل کاسٹ میں تبدیلی سامنے آئی ہے۔