کترینہ کیف کا شمار بالی وڈ کی ان اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے جو اپنی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں اسی وجہ سے جب وہ عالیہ بھٹ کی تھوڑی دیر کے لئے ٹرینر بنیں تو یوں سمجھئے کہ عالیہ کی شامت آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف، کرینہ کپور، ملیکا اروڑا اور عالیہ بھٹ بالی وڈ کی مشہور فٹنس ٹرینر یاسمین کراچی والا کی شاگرد اور ان ہی کے فٹنس سینٹر میں ورزش کرتی ہیں۔ دیگر لوگوں کی طرح یہ ایک دوسرے کو فٹنس ٹپس بھی دیتی ہیں۔ ایسی ہی صورت حال اس وقت پیش آئی جب کترینہ اور عالیہ ایک ہی وقت فٹنس سینٹر پہنچیں لیکن یاسمین کراچی والا موجود نہیں تھیں۔ٹرینر کی غیر موجودگی میں کترینہ نہ صرف عالیہ کی استاد بن گئیں بلکہ سوشل میڈیا پر اس کی وڈیو بھی اپ لوڈ کردی۔وڈیو میں کترینہ کیف کے ”حکم“پر عالیہ بھٹ وزن اٹھاکر آدھی اٹھک بیٹھک یعنی ”اسکواٹ“ کررہی ہیں۔ کترینہ کیف ان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ اٹھک بیٹھک کی گنتی بھی کر رہی ہیں اور مزید 300 بار اٹھک بیٹھک کرنے کا مشورہ بھی دے رہی ہیں۔