Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم لیگ ملک کی نمائندہ جماعت ہے ، خالد اکرم رانا

ایک وفد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان جائیگا
ریاض (ذکاءاللہ محسن) پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی طرف سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریاض ریجن کے صدر خالد اکرم رانا کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ملک کی نمائندہ جماعت ہے اور اس نے گزشتہ4 سال کے دوران بے پناہ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔2 نومبر کو ایک وفد سعودی عرب کے صدر مرزا الطاف حسین کی قیادت میں پاکستان بھی جائے گا جو3 نومبر کی سماعت میں عدالت میں اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کرے گا۔چوہدری عبدالمجید گجر کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیکنو کریٹ حکومت کے چرچے زبان زد عام ہیں مگر پاکستان کی تقریبا ً تمام سیاسی جماعتیں ٹیکنوکریٹ حکومت کی نہ صرف مخالف ہیں بلکہ اس کی مذمت بھی کر رہی ہیں۔چوہدری خادم حسین اور ملک محمود کا کہنا تھا کہ مسلم لیگی ورکرز نوازشریف کی آج بھی مکمل حمایت کرتے ہےں۔

شیئر: