Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی پی سی جدہ کا سانحہ کارساز پر اجلاس

جدہ :پاکستان پیپلز کمیونٹی (پی پی سی) جدہ کے زیر اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی جدہ کے سینیئر رہنما جاوید ملک کی زیر صدارت سانحہ کارساز کی 10ویں اور بیگم نصرت بھٹو کی یاد کے موقع پر ایک اجلا س مقامی ہوٹل میں منعقد ہواجس میں پاکستان پیپلز کمیونٹی سعودی عرب کے سینیئر رہنماﺅں اور ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کاآغازقاری عبدالطیف کی تلاوتِ قرانِ پاک سے ہوا۔
تصور حسین چوہدری نے کہاکہ آج ہم سانحہ کارساز کے شہداءکی قربانیوںاورمادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔انھوں نے بیگم نصرت بھٹوکو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی خدمات پر روشنی ڈالی۔
سید ریاض حسین بخاری نے کہا کہ جب ہمارا میڈیا کمپیئر کرتا ہے پارٹیوں کو تو پیپلز پارٹی کے ساتھ کس کا مقابلہ ہے؟اس پارٹی اور اسکے قائدین نے اس ملک کےلئے جمہوریت اور قوم کےلئے ذوالفقارعلی بھٹو سے لیکر محترمہ بےنظیر بھٹو تک نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
اسد اکرم نے نصرت بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھیں 2مرتبہ قومی اسمبلی میں منتخب کیا گیا ۔وہ کابینہ کی سینیئررکن بھی رہیں۔
مہمان خصوصی ابراہیم بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اُس روزکراچی میں تھا اور سانحہ کارساز کے تمام غمناک مناظر دیکھے۔ انھوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی بہادری اور دلیری کو داد ِشجاعت دےتے ہوئے کہا کہ وہ دوسرے روزہی لیاری کے دورے پر تھیںکیونکہ ان دھماکوںمیں شہید ہونے والوں کی اکثریت لیا ری والوں کی تھی۔
  جاوید ملک نے اپنے صدراتی خطاب میں کہا کہ نصرت بھٹو نے جمہوریت کےلئے جو جدوجہد اور قربانیاں دیں ان کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔ معروف شاعر زمرد خاں سیفی نے سانحہ کارساز اور بیگم نصرت بھٹو پر اپنا منظوم کلام پیش کیا۔
نظامت کے فرائض پیپلز ےوتھ جدہ کے رہنما خالد گجر نے ادا کئے۔اجلاس میںشاہد نعیم،سید مسرت خلیل، عبدالمجید اور راجہ الیاس نے
 بھی شرکت کی۔
 

شیئر: