استنبول ۔ ۔۔ ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی تیزی سے ترقی کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے اور ملکی شرح نمو 6 فیصد سے زائد ہے جو 7 فیصد تک بھی پہنچ جائیگی۔ وزیر اعظم اور آک پارٹی کے قائم مقام چیئرمین نے پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہم سے زیادہ ترقی کرنے والے 2ملک ہیں جبکہ تیسرا بڑا ملک ترکی ہے۔ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو ترکی ترقی یافتہ 20 ملکوں کے اندر سب سے زیادہ ترقی کرنے والے ملکوں میں سر فہرست آجائے گا ۔