Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی میں امریکی اخبار کی خاتون رپورٹر کو سزا

 انقرہ …  ترکی کی عدالت نے وال اسٹریٹ کی ایک خاتون رپورٹر کو ان کی غیر موجودگی میں2  سا ل ایک ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کے ایڈیٹر انچیف گیرارڈ بیکر نے رپورٹر عائلہ البیرک کو 2015ء  میں لکھے جانے والے ایک آرٹیکل کی پاداش میں سزا کی مذمت کی ہے۔ عائلہ البیرک فن لینڈ اور ترکی کی دہری شہریت رکھتی ہیں۔ انہوں نے یہ آرٹیکل ترکی کے بحران کے شکار جنوب مشرقی علاقے کے حوالے سے تحریر کیا تھا۔ دہشتگرد وں کے پروپیگنڈے میں معاونت اور کرد علیحدگی پسند تنظیم کی حمایت کا الزام لگایا گیا ہے ، خاتون رپورٹر اس وقت نیویارک میں ہیں۔ انہوں نے اس سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیئر: