لندن .... شیفلڈ سٹی کونسل نے میانمار کی ڈی فیکٹو وزیراعظم آنگ سانگ سوچی کو دیا گیا فریڈم آف دی سٹی ایوارڈ واپس لے لیا۔ قونصلر شاہد علی نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے نتیجے میں ایوارڈ واپس لینے کی درخواست کی تھی۔ سوچی کو یہ ایوارڈ جمہوریت کیلئے انکی خدمات پر دیا گیاتھا۔