Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں گاڑیاں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

’گرفتار شدگان میں تین یمنی تارکین اور ایک شہری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں تین یمنی تارکین اور ایک شہری ہے‘۔
’مذکورہ افراد لوگوں کی گاڑیاں چوری کرتے اور انہیں دیگر وارداتوں میں استعمال کرتے تھے‘۔
’چوری شدہ گاڑیاں زیر تعمیر عمارتوں سے کیبل چوری کرنے کے لیے استعمال کی جاتی تھیں‘۔
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ گروہ متعدد وارداتوں میں ملوث ہے اور اسے گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی‘۔

شیئر: