Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے سٹریٹجک شعبوں کو یومیہ دو لاکھ سے زیادہ سائبر حملوں کا سامنا

کونسل کا کہنا ہے ان حملوں کو کامیابی سے  ٹریک کرکے نمٹا گیا ہے۔ (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی سائبرسکیورٹی کونسل کا کہنا ہے’ امارات کو یومیہ دو لاکھ  سے زیادہ سائبر حملوں کا سامنا ہے جو اس کے سٹریٹجک شعبوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔‘
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق 14 ممالک میں سائبر دہشت گرد گروپوں کی جانب سے شروع کیے جانے والے ان حملوں کو کامیابی سے  ٹریک کرکے ان سے نمٹا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’سائبر حملوں کا بنیادی ہدف حکومتی شعبے رہے جو مجموعی حملوں کا 30 فیصد ہے۔‘
مالیاتی اور بینکاری شعبے کے ساتھ  تعلیمی شعبے پر حملوں کی شرح 7 فیصد جبکہ ٹیکنالوجی، ایوی ایشن، اور ہیلتھ کیئر کے شعبوں کو 4 فیصد حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔
قومی سائبر سیکیورٹی نظام نے حملوں کی اقسام کا تجزیہ کیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ غلط کنفیگریشن کے باعث 27 فیصد حملے ہوئے۔
کونسل نے خبردار کیا کونسل نے خبردار کیا کہ ’2025 میں ان حملوں میں مسلسل اضافے کا امکان ہے۔ مصنوعی ذہانت پر مبنی سائبر حملے بڑھ رہے ہیں جن میں ڈیپ فیک، سوشل انجینئرنگ اور مالویئر میں مصنوعی ذہانت کا استعمال شامل ہے۔‘
یہ حملے ڈیجیٹل انفرا سٹرکچر کے لیے بڑے چیلنجز پیدا کر رہے ہیں اورجدید تکنیک کے بغیر انہیں ٹریک مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
سائبر سیکیورٹی کونسل نے تمام سرکاری اور نجی اداروں پر زور دیا کہ وہ سائبر سکیورٹی کے معیارات پر سختی سے عمل کریں تاکہ ان حملوں سے بچا اور ڈیجیٹل سسٹم کو محفوظ رکھا جا سکے۔

شیئر: