Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”جڑواں ٹو“ میری بہترین فلم ہے،راجپال

نوے کی دہائی کی سیکوئل فلم 'جڑواں ٹو'کے جہاں ہر زباں پر چرچے ہیں وہیں اس فلم میں کام کرنےوالے اداکار راجپال یادو بھی اسے اپنی 'بہترین فلم 'مانتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ جڑواں ٹومیری بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔ اس میں اداکار ورون دھاون نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔ وہ ایک محنتی اداکاراور بہترین دوست ہیں۔ راجپال نے کہا کہ میری دو مائیں ہیں ،ایک میری سگی ماں اور دوسری بالی وڈ انڈسٹری۔ اسے میں اپنی دوسری ماں قراردیتا ہوں۔ راجپال یادو نے فلم جڑواں ٹو' میں ورون کے دوست کا کردار ادا کیاہے جسے کافی پسند کیاگیاہے۔راجپال یادو اس سے قبل کئی نامور فلموں میںبہترین مزاحیہ اداکاری کرچکے ہیں۔
 

شیئر: