بالی وڈ میں صرف ایک ہی فلم سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والے اداکار اور معروف کامیڈین کپل شرما نے اگلے برس،2018ءمیں شادی کرنے کا عندیہ دے دیاہے۔اطلاعات کے مطابق کپل شرما اگلے برس اپنی دوست گنی چترا سے رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔ کپل نے اپنی شادی کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے گنی کےساتھ ایک سیلفی پوسٹ کرکے دیاہے۔اداکار کپل شرما کی دوسری بالی وڈ فلم ' فرنگی' 10 نومبر کو سینما گھر کی زینت بن رہی ہے ۔