Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کرکٹرز کو بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں شرکت کی اجازت مل گئی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کےلئے18 نومبر سے 13 دسمبر تک این او سی جاری کر دیئے۔بنگلہ دیش پریمئیر لیگ 4 سے 12 دسمبر تک کھیلی جا ئے گی۔ پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو لیگ کے لیے 18 نومبر سے 13 دسمبر تک کے لیے این او سی جاری کر دیئے ہیں۔ کرکٹرز کو 11 نومبر سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لینا لازمی ہو گا۔ویسٹ انڈیز سے سیریز کا شیڈول طے پانے کی صورت میں بھی کرکٹرز قومی ڈیوٹی کے لیے دستیاب ہوں گے۔ این او سی حاصل کرنے والوں میں محمد عامر، شعیب ملک، حسن علی، فہیم اشرف، عمران جونیئر، فخر زمان، رومان رئیس، اسامہ میر، رضا علی ڈار، عثمان شنواری، بابرا عظم، غلام مدثر، جنید خان، شاداب خان اور سرفراز احمد شامل ہیں۔دوسری جانب حکام کی جانب سے شاہدآفریدی ، مصباح الحق، سہیل تنویر اور محمد سمیع کو مکمل ایونٹ کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

شیئر: