Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپر لیگ فائنل کراچی میں کرانے کی تجویز زیرغور ہے، نجم سیٹھی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے پاکستان میں انٹرنیشنل میچوں کے شیڈول کا اعلان آئندہ چنددن میں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں کرانے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی لیگ کے 2 پلے آف میچز لاہور میں کرانے کی تجویز ہے۔ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ انڈر 19 کپ میں ہندوستان شرکت کرے یا نہ کرے اس کے باوجود ٹورنامنٹ اپریل2018ءمیں پاکستان میں ہی ہوگا۔

شیئر: