عمان ۔۔۔اردنی حکومت کے ترجمان محمد المومنی نے واضح کیا ہے کہ جب تک اسرائیل بین الاقوامی قانون کے مطابق اردنی شہریوں کے قاتل اسرائیلی سفارتکاروں پر مقدمہ نہیں چلائیگا اس وقت تک اسرائیلی سفارتخانہ عمان میں نہیں کھولا جا سکتا ۔ ہم نے اسرائیلی سفارتکاروں کو بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے یہاں سے اسرائیل جانے کی اجازت دی ۔ انہیں گرفتار نہیں کیا ۔ ان پر مقدمہ نہیں چلایا ۔اب اسرائیل کا فرض ہے کہ وہ اردنیوں کے قتل میں ملوث اپنے سفارتکاروں پر مقدمہ چلائے ۔ جب تک اسرائیل ایسا نہیں کریگا اس کا سفیر عمان واپس نہیں ہو سکتا ۔