Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل کا بائیکاٹ دفاعی عمل ہے، او آئی سی

ریاض .... اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے واضح کیا کہ اسرائیل کا اقتصادی بائیکاٹ جائز دفاعی تدبیر ہے۔ بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں سے ماخوذ ہے۔ ماضی او رحال میں دنیا کے بڑے ممالک مختلف حالات میں اقتصادی بائیکاٹ کرتے رہے ہیں او رکررہے ہیں۔ ایسے حالات میں بھی اقتصادی بائیکاٹ کیا گیا جو فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ مظالم اور جارحانہ تصرفات سے کم درجے کے تھے۔ او آئی سی کے نمائندے ادیب سلیم نے اسلامی تعاون تنظیم کا مذکورہ موقف اسرائیل کے بائیکاٹ سے متعلق علاقائی دفاتر کے رابطہ افسران کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیش کیا۔

شیئر: