واشنگٹن۔۔ امریکا میں اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک زور پکڑتی جا رہی ہے جس کے بعد ریاست وسکانسن نے بھی اسرائیل کا بائیکاٹ تحریک بی ڈی ایس کے حامی اداروں اور تنظیموں کے ساتھ سرکاری معاہدوں پر پابندی عائد کر دی ۔ریاست وسکانسن کے گورنر اسکاٹ واکر نے اپنے ایک حکم میں اسرائیل کے بائیکاٹ کے حامی اداروں اور تنظیموں کے ساتھ تجارتی معاہدوں کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔ وسکانسن امریکا کی ایسی چوبیسویں ریاست ہے جس نے اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک کے حامی اداروں کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندی عائد کی ہے۔ بی ڈی ایس کے نام سے اسرائیل میں سرمایہ کاری اور تجارتی لین دین کی مخالفت کرنے والی عالمی تحریک کا قیام 9 جولائی 2005 میں عمل میں آیا تھا جس کا مقصد فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی روک تھام کے لیے اس حکومت پر دباؤ بڑھانا ہے۔