Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'ٹائیگر زندہ ہے' کیلئے 40 ٹن وزنی ٹرک تباہ

 بالی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان ان دنوں اپنی نئی ایکشن فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں جہاں سلمان ،کترینہ کیف کےساتھ منفرد ہتھیاروں پر ایکشن دکھاتے نظرآئیں گے ،وہیں فلم میں ایک ایکشن سین فلمبند کرنے کیلئے 40 ٹن وزنی ٹرک کو زوردار دھماکے سے تباہ کیاگیاہے ۔ ایکشن سین کیلئے کل 15چھوٹی گاڑیوں کو دھماکے کے لئے استعمال کیاگیا۔ 40 ٹن وزنی ٹرک کا دھماکہ کرکے آگ کا سین ریکارڈ کیاگیاہے۔بالی وڈ کی اس فلم میں ہتھیار، بم بارود کا کثرت سے استعمال دکھایاگیاہے۔فلمساز عباس ظفر کی یہ فلم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔اسے 22 دسمبر کونمائش کے لئے پیش کیاجائے گا۔
 

شیئر: