بھونیشور۔۔۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے اوڈیشہ کے برگڑ ضلع کی وجیپور اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخابات سے پہلے ضلع کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ پر برسراقتدار بیجو جنتا دل کے ایجنٹ کے طورپر کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن میں اسکی شکایت کی۔بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری ارون سنگھ،اوڈیشہ اسمبلی میں بی جے پی رکن اسمبلی وردھن سنگھ دیو،بی جے پی کے قومی ترجمان ڈاکٹر سمبت پاترا،رکن اسمبلی روی نائک اور پردیپ پروہت کے وفد نے یہاں الیکشن کمیشن کے دفترمیں الیکشن کمشنر وں سے یہ شکایت کی۔وجیپور سے کانگریس کے رکن اسمبلی کے انتقال کی وجہ سے اس سیٹ پر ضمنی انتخابات کرایا جانا ہے۔