Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوانتاناموبے میں قید امریکی بریگیڈئیر 2 دن بعد رہا

واشنگٹن۔۔۔فوجی عدالت کی توہین پر گوانتاناموبے میں قید امریکی بریگیڈیئر کو 2 دن بعد رہا کردیا گیا۔گوانتامو میں وکلائے صفائی کے انچارج بریگیڈیئر جنرل جون بیکر نے جج کا حکم ماننے سے انکارکیاجس پر انہیں توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 21 دن کوارٹرز میں بند کرنے کی سزا اور ایک ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔پینٹاگان کے سینیئرعہدیدار نے سزا کے 2 روز بعد ہی فیصلے پر نظرثانی ہونے تک بقیہ سزا موخر کردی۔ اپنے کمرے میں بند بریگیڈیئر کو فون اور انٹرنیٹ کے استعمال کی اجازت تھی۔

 

شیئر: