Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسداد بدعنوانی شاہی مہم پر علماءبورڈ کی حمایت

ریاض .... سعودی سربرآوردہ علماءبورڈ نے واضح کیا ہے کہ بدعنوانی کا انسداد ضروری ہے۔ اسلامی شریعت نے ہمیں اسکا حکم دیا ہے۔ سربرآوردہ علماءبورڈ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ بدعنوانی کا انسداد اسلامی شریعت کا حکم ہے۔ اسلام نے قومی مفاد کیلئے اسکا حکم دیا ہے۔اسلام نے بدعنوانی کے خاتمے اور اسکے انسداد کی تاکید کی ہے۔ بدعنوانی کا انسداد دہشتگردی کے انسداد سے کم اہم نہیں۔سعودی عرب کے ممتاز علماءنے اپنا بیان ختم کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاسبانی کرے جو سعودی عرب کو بدعنوانی کے جرم کے انسداد کے شعبے میں دنیا بھر کے ملکوں میں اول بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔
 

شیئر: