Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طاہر اشرفی نے ریاض حملے کی مذمت کردی

اسلام آباد....پاکستان علماءکونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے ریاض پر حوثی باغیوں کے ناکام میزائل حملے کی مذمت کردی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سخت سے سخت الفاظ میں اس گھناﺅنے حملے کی مذمت کرتے ہیں اور سعودی عرب پر ہر طرح کے حملے اور ہر قسم کی سازش کو مسترد کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ حوثی ایرانی ملاﺅں کے حمایت یافتہ ہیں۔ یہ حرمین شریفین کو ہدف بنانے کے درپے ہیں۔ انہیں اسکی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ہم سعودی قیادت کے سپاہی ہیں۔ ہم تن من دھن سے مقامات مقدسہ کی حفاظت کریں گے۔ سعودی عرب کا امن سرخ نشان ہے۔ سعودی عرب پر حملے کو ہم مقامات مقدسہ پر حملے جیسا شمار کرینگے۔
 

شیئر: