سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے اتوار کو ریاض میں وزارت کے ہیڈکوارٹر میں امریکی سفارت خانے کی چارج ڈی افیئرز ایلیسن ڈیلورتھ نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقع پر دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی حالات اور نمایاں پیشرفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔