Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’ڈیسپاسیٹو‘‘ ریکارڈ توڑ ویوز حاصل کرنے والی وڈیو

 مشہور زمانہ گانا’’ڈیسپاسیٹو‘‘یوٹیوب کی تاریخ میں ریکارڈ توڑ ویوز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ رپورٹ ترتیب دینے تک دنیا بھر میں اس وڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد4ارب23کروڑ51لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اس میں روز اضافہ ہورہا ہے۔
ڈیسپا سیٹو نامی گانے پیورٹوریکوکے فنکار لوئس فونسی کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ ان کے ساتھ معروف ریپر دادی یانکی نے بھی گانے میں شرکت کی ہے۔
گوکہ گانے کو سنجیدہ حلقوں میں پسند نہیں کیا گیا تاہم پیورٹوریکو اور ہسپانوی زبان میں گایا جانے والا یہ گانا عالمی شہرت حاصل کرچکا ہے۔ اسے پیورٹوریکو کے ایک دیہی علاقہ میں فلمایا گیا ہے ۔ وڈیو کلپ کی شہرت کے بعد مذکورہ علاقہ زبردست سیاحتی مرکز بن گیا۔
 

شیئر: