Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہماچل میں انتخابی مقابلہ یکطرفہ ہوگیا ، نریندر مودی

نئی دہلی..... وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میںبی جے پی کی ایسی آندھی چل رہی ہے کہ کانگریس کا کوئی بڑارہنما انتخابی جلسوں سے خطاب کر نے کے لیے ہماچل پردیش آنے کی ہمت نہیں کرپارہا اور ریاست میں مقابلہ اب یک طرفہ ہوگیا ہے۔ مودی نے یہاں بی جے پی کے ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں انتخابی ماحول کو بآسانی محسوس کیا جاسکتاہے۔یہاں کانگریس میدان چھوڑ کر بھاگ گئی ہے اور ماحول پوری طرح بی جے پی کے حق میں دکھائی دے رہا ہے۔مودی نے کہا کہ در اصل کانگریس انتخابات سے پہلے ہی اپنی شکست تسلیم کر چکی ہے۔انتخابات پوری طرح سے یکطرفہ ہو چکے ہیں ۔ مودی نے سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جب راجیو گاندھی وزیر اعظم تھے تووہ ایک بیان دیتے تھے کہ دہلی سے ایک روپیہ نکلتا ہے توگاو¿ں میں جاتے جاتے وہ15پیسے ہوجاتا ہے۔مودی نے بظاہر کانگریس کے انتخابی نشان ہاتھ کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا کہ آخر وہ کون سا ”پنجہ “ تھا جو اسے گھس کر 15پیسے کا کر دیتا تھا لیکن کسی کانگریسی وزیر اعظم نے اس کا توڑ تلاش نہیں کیا۔
 

شیئر: