مصری سے شائع ہونے والے اخبارات کی شہ سرخیاں
مصری اخبارات کی شہ سرخیوں کا محور بھی لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کا استعفیٰ رہا۔
مصری اخبارات نے حریری کے استعفے سے پیدا ہونے والے خطرناک حالات کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ایران کی دخل اندازیوںکا نتیجہ ہے۔ ایران حزب اللہ کے ذریعے سیاسی فریقو ںکو مات دینے کے چکر چلائے ہوئے ہے۔
مصری اخبارات نے یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کے اس اعلان کو بھی نمایاں طریقے سے شائع کیا جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی فضائیہ نے یمن سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائل کو ریاض کے قریب فضا میں اڑا دیا۔ حوثیوں کے میزائل سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
مصری اخبارات کا تیسرا موضوع شرم الشیخ میں نوجوانوں کا عالمی فورم رہا۔ جسکا افتتاح مصری صدر عبدالفتاح نے کیا۔ مصری اخبارات نے توجہ دلائی کہ اس فورم میں 113ممالک کے 3203مہمان اور 52سرکاری وفود شریک ہیں۔
٭٭٭٭٭