لبنان سے شائع ہونے والے اخبارات کی شہ سرخیاں
لبنانی اخبارات نے وزیراعظم سعد الحریری کے استعفے سے پیدا ہونے والی داخلی و خارجی صورتحال کو اجاگر کیا۔ استعفے سے اندرون ملک بگڑنے والے حالات کی جانب توجہ مبذول کرائی۔
لبنانی اخبارات نے اس کے بعد حوثی باغیو ںکے خلاف یمنی فوج کی عسکری کامیابی کا تذکرہ شہ سرخیوں کے ساتھ کیا جس میں حوثیو ںکے باعث فیلڈ کمانڈر وں سمیت 600سے زیادہ مسلح عناصر ہلاک اور زخمی ہوئے۔
لبنانی اخبارات کا تیسرا بڑا موضوع ترک افواج کے سربراہ کا یہ اعلان رہا کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے شمالی عراق کے مقامات قندیل، متینا اور ہاکورک میں کردستانی لیبر پارٹی کے کیمپوں پر حملے کئے۔ لبنانی اخبارات کا چوتھا بڑا موضوع امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ ایشیا رہا۔ امریکی صدر جنوبی ایشیا کے ممالک کی تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔ انکا یہ دورہ دو ہفتے تک جاری رہیگا۔
لبنانی اخبارات کا 5واں بڑا موضوع شمالی کوریا رہا۔
لبنانی اخبارات نے توجہ دلائی کہ ایٹمی پروگرام پر شمالی کوریا امریکہ کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ نہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ وہ امریکی انتظامیہ کو میزائل حملوں کا انتباہ بھی دے رہاہے۔
٭٭٭٭٭