Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خانہ بدوشوں کے لباس کے ڈیزائن چوری

لیور پول..... ملبوسات کی دنیا میں بالعموم ایسے کپڑوں اور لباس کو اچھا سمجھا جاتا ہے جو پہننے والے کے جسم پر فٹ آجائے اور پہننے والا آرام بھی محسوس کرے۔ تاہم کچھ لوگ  بدن سے بالکل چپکے ہوئے لباس پسند کرتے ہیں اور کچھ چپکے ہوئے ملبوسات کو پسند نہیں کرتے نتیجے یہ ہوتا ہے کہ درمیانی سائز کے کپڑے زیادہ فروخت ہوتے اور پسند کئے جاتے ہیں تاہم خانہ بدوشوں کا رہن سہن جس طرح مختلف ہے اسی طرح انکے ملبوسات بھی عام لوگوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ زیادہ تر خانہ بدوش ڈھیلے ڈھالے ملبوسات فاخرہ کی تلاش میں رہتے ہیں  اور اس سے انہیں کیا سہولت ہوتی ہے وہ خود ہی بہتر سمجھتے ہیں۔  ایک خیال یہ ہے کہ ڈھیلے ڈھالے لباس کو مہینوں تک پہنا جاسکتا ہے تاہم اب خانہ بدوشوں کی دنیا میں بھی تبدیلی رونما ہوئی ہے او رانہوں نے مختلف مواقع کیلئے نت نئے کپڑوں کی تلاش شروع کردی ہے اور اسکے لئے خانہ بدوشوںمیں بھی طرح طرح کے ڈیزائنر پیدا ہوگئے ہیں۔ ان لوگوں کے بنائے ہوئے ملبوسات کے ڈھیلے ڈھالے ڈیزائن کی بھی مارکیٹ میں بیحد مانگ ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ 2ڈیزائنروں نے خانہ بدوشو ں کو دیکھ کر شادی کا انتہائی ڈھیلا ڈھالا لباس ڈیزائن کرلیا ہے اور اب خانہ بدوشوں کی نگراں کونسل نے ان دونوں ڈیزائنوں پر ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے چینل فور پر خانہ بدوشوں کے ملبوسات کی نمائش بھی ہوئی جسکی میزبان تھیملا میڈین کا کہناتھا کہ ڈھیلے ڈھالے شادی کے ملبوسات کی ایک سیریز تیار کرلی گئی ہے او ریہی وہ بات ہے جس پر خانہ بدوشوں کو اعتراض ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ لوگ 2012ء سے خانہ بدوشوں کے ڈھیلے ڈھالے کپڑوں کی ڈیزائننگ سے استفادہ کرتے رہے تھے۔ کچھ دنوں تک خانہ بدوشوں کو یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ انکے ساتھ کیا کھیل کھیلا جارہا ہے مگر اب وہ یہ سمجھ گئے ہیں کہ کچھ ڈیزائنر انکی نقل کرکے اچھی خاصی دولت سمیٹ رہے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق دونوں ڈیزائنرو ںکا تعلق لیور پول سے ہے۔

 

شیئر: