یہ ایونٹ فیفا ای ورلڈ کپ کے ساتھ 8 دسمبر تک جاری رہے گا، جس میں روکٹ لیگ شامل ہے اس کے بعد 9 دسمبر سے 12 دسمبر تک دو فیفا ای ورلڈ کپ ہوں گے جن میں ای فٹ بال (کنسول اور موبائل) شامل ہے۔
سعودی ای اسپورٹس فیڈریشن کے سی ای او ترکى الفوزان نے ٹورنامنٹس سے قبل کہاہے ’ہم عالمی رہنما کے طور پر ای سپورٹس میں سعودی عرب کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے۔
فیفا ای فائنلز 2024 کے ایونٹ کی میزبانی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ یہ ایونٹ نہ صرف مملکت کی ای سپورٹس ایکو سسٹم کے لیےعزم کا اظہار ہے بلکہ دنیا بھر کے ای پلیئرز کو ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔
ہمیں اس بات کا شدت سے انتظار ہے کہ ای سپورٹس کی تاریخ کا اگلا باب ریاض میں کھل رہا ہے جس میں ای پلیئرز عالمی سطح پر اپنے ٹیلنٹ اور جذبے کا مظاہرہ کریں گے۔
کھلاڑیوں کو اپنے ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی سطح پر فیفا ای ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کا موقع ملے گا۔
دو مقابلوں میں راکٹ لیگ میں 16 ممالک کی ٹیمیں اور ای فٹ بال میں 18 ممالک کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
راکٹ لیگ کے ضوابط کے مطابق انعامی رقم 250,000 ڈالر رکھی گئی ہے جبکہ ای فٹ بال کے دونوں مقابلوں (کنسول اور موبائل) کے لیے انعامی رقم ایک لاکھ ڈالر ہے، جس سے فیفا ای فائنلز 2024 کی کل انعامی رقم ساڑھے چار لاکھ ڈالر بنتی ہے۔
اس موقع پر فیفا کے سیکریٹری جنرل میٹیا گرافسٹرم نے کہا ہے ’اس سال کے نئےعنوانات کا اضافہ فٹ بال ای سپورٹس ٹورنامنٹس کے لیے ایک بڑی توسیع کی نشاندہی کرتا ہے جو کھلاڑیوں کو مختلف ایکو سسٹمز سے سب سے بڑے سٹیج پر مقابلہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
انہوں نےمزید کہا ’ای فیفا کے پرچم تلے ہم اس رفتار کو سعودی ای سپورٹس فیڈریشن کے ساتھ جاری رکھنے کے لیے پُرامید ہیں اور دسمبر میں اس ایونٹ کو اپنے شراکت داروں اور پبلشرز کے ساتھ لائیو دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔‘
فیفا ای فائنلز 2024 کی میزبانی پہلی فیفا ای نیکسٹ جن ایونٹ کے بعد ہوگی جو انگلینڈ کے شہر لیورپول میں ہوا تھا جس میں فٹ بال مینیجر کے ساتھ پہلا فیفا ای ورلڈ کپ اور فیفا ای فیم یور گیم کپ شامل تھے۔