کویت.... کویت یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے چوتھے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے ویکلی پروگرام کا آغاز نماز فجر کے بعد القدیر گراو¿نڈ خیطان میں ہوا۔میچ سے قبل مہمانوں کو خوش آمدید کیا گیا۔
پہلا مقابلہ جوبلی الیون اور ورلڈالیون کے درمیان ہوا۔ جوبلی الیون نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا ۔اُس نے 8 اوورز میں7 وکٹ کے نقصان پر66 رنز بنائے جبکہ ورلڈالیون نے یہ ہدف 5 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان سے پورا کرلیا۔مین آف دی میچ ورلڈالیون کے فیصل کو شانداربولنگ پر ملا۔
دوسرا میچ فائٹر الیون اور کلیم برادرز کے درمیان ہوا۔فائٹر الیون نے ٹاس جیت کر کلیم برادرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کلیم برادرز نے 8 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر90 رنز بنائے۔ فائٹر الیون یہ ہدف 8 اوورز میں پورا نہ کر سکی۔مین آف دی میچ کا ایوارڈ کلیم برادرز کے عاطف کو عمدہ بولنگ پر ملا۔ مین آف دی میچ کی تقریب ہر میچ کے بعد منعقد کی گئی۔ صدر یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی صدف علی صدف اور ممبران نے حاضرین کا شکریہ اداکیا ۔
امپائرنگ کے فرائص عابد اسلام،ظہوراکبر اور کاشف نے سر انجام دیے۔میچ کی ا سکورننگ زاہد اقبال اور لیاقت بٹ نے خوش اسلوبی سے کی۔لیاقت بٹ نے میچ کی کمنٹری بڑے عمدہ انداز میں کی۔ افضل اور عثمان اشرف نے سب کےلئے ناشتے کا شانداراہتمام کیا۔