Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت : پاکستانی کمیونٹی کے پہلے ٹوسٹ ماسٹرز کلب کا اجراء

 محمد عرفان شفیق۔ کویت
 
کویت:’’خوش بیان‘‘، کویت میں پاکستانی کمیونٹی کا پہلا ٹوسٹ ماسٹرز کلب ہے جسکا قیام گزشتہ دنوں کویت میں مقیم چند پاکستانی افراد کی محنتوں سے عمل میں آیا۔ خوش بیان ٹوسٹ ماسٹرزکلب کے ممبران کی تعداد 20ہے اور نئے آنے والے ممبران کو’’خوش بیان‘‘ خوش آمدید کہتا ہے۔
کلب کے قیام کا مقصدکویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی تعلیم، باہمی کمیونیکیشن اور قائدانہ صلاحیتیوں کو مثبت انداز میں اجاگر کرنا ہے۔خوش بیان کا پہلا اجلاس 21 اکتوبر 2017 بروز ہفتہ آسٹریلین کالج کویت میں ہوا جس کی صدارت خوش بیان ٹوسٹ ماسٹرز کی صدر مسز ثمینہ مجتبیٰ نے کی۔ انہوں نے تمام ممبران اور مہمانانِ گرامی کواجلاس میں شرکت کرنے پر خوش آمدید کہا۔اجلاس کی کارروائی11بجے شروع ہو کراپنے مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہوئی۔
ناظمِ اجلاس کی ذمہ داری محترمہ اریج جعفر نے خوش اسلوبی سے انجام دی اور تمام ممبران کو اجلاس کی کارروائی سے آگاہ کیا۔محترمہ سعدیہ لطیف نے نگرانِ وقت کی ذمہ داری ادا کی۔ محترمہ سحر شاہنواز نے خطا شمار اور نادیہ ذیشان نے سامع اجلاس کے فرائض ادا کیے۔ تنویر احمدنے رائے شمار کی حیثیت سے اپنا فرض احسن انداز میں پورا کیاجبکہ محترمہ علینہ ٹاکو نے عمومی تجزیہ نگار کے فرائض انجام دئیے۔
اجلاس کا موضوع ’’زندگی میں انتخاب‘‘ اور لفظ  "Dawn" تھا۔ شازیہ کامران اورطاہر محمود کی جانب سے تیارکردہ تقریریں کی گئیں۔ تعلیمی نشست، جس میں غیر تیار کردہ تقاریر شامل تھیں، کی میزبانی محترمہ کنیز اقبال نائب صدر ایجوکیشن خوش بیان ٹوسٹ ماسٹرز کلب نے کی۔ خوش بیان کلب کے دیگر ممبران نے اجلاس میں مختلف کارروائیوں کی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے سر انجام دیا۔ اجلاس کے آخرمیں صدر خوش بیان ٹوسٹ ماسٹرز کلب نے جناب محمد مخلوف، محترمہ علینہ ٹاکو، پرتھاپ انّنی اور احمد شرقاوی کے بے لوث تعاون اور اجلاس کی کارروائی میں مددگار کے طور پر شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ 
خوش بیان ٹوسٹ ماسٹرز کلب کا اگلا اجلاس بروز ہفتہ 4 نومبر، 2017کو منعقد ہو گا۔
 

شیئر: