Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ویمن فورم کویت کی جنرل باڈی کا الیکشن

کویت.... پاکستان ویمن فورم کویت کے زیر اہتمام جنرل باڈی الیکشن کا پاکستان ہاﺅس میں انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان ویمن فورم کویت کے تما م ارکا ن نے بھرپور شرکت کی۔ جنرل سیکریٹری پاکستان ویمن فورم کویت مسز فوزیہ باسط نے تمام ارکان کو خوش آمدید کہا۔ مسز شاہین رضوی ،صدر پاکستان ویمن فورم کویت نے تمام حاضرین کوگزشتہ 2سالوں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
بانی پاکستان ویمن فورم کویت مسز یاسیمن مظفرنے پاکستان ویمن فورم کویت کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے تما م نئے منتخب ارکان کو مبارکباد دی اور مستقبل میں کامیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اسکے بعد مسز شاہین رضوی نے الیکشن (2019-2017) کے امیدواروں کا اعلان کیا اوران کا مختصر تعارف پیش کیا۔امیدواروں نے صدر، نائب صدر، جنرل سیکریٹری،فنانس اور دیگر 3 ایگزیکٹو کی آسامیوں کےلئے انتخابات میں حصہ لیا۔ 
ووٹوں کی گنتی کے بعد نئے منتخب ارکان کی جیت کا اعلان کیا گیا جن میں محترمہ نادیہ ارشد صدر، مسز رومینہ سرور نائب صدر ، مسز عظمیٰ محمد عامر جنرل سیکریٹری، مسز شفقت حسین فنانس جبکہ مسز افشین نواب، مسز نگہت چوہدری اور محترمہ اصباح ضیاءکو ایگزیکٹو ممبر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ 
 

شیئر: