اسلام آباد... پاکستانی خواتین کے ملبوسات میں مغربی کلچر سے بیزاری کا رجحان سامنے آرہا ہے ۔ لڑکیوں ، گھریلو اور ملازمت پیشہ خواتین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین میں حجاب اور اسکارف کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔مسلم خواتین کے ساتھ دیگر مذاہب کی خواتین بھی اسکارف ے کو ترجیح دینے لگی ہیں ۔حجاب اور اسکارف کے استعمال میں اضافے کی ایک بڑی وجہ مختلف مغربی ممالک میں حجاب پر پابندی کا پہلو شامل ہے جس نے خواتین کو مشرقی اقدار کے احیاءپر مجبورکیا ہے ۔دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کے علاوہ طالبات فیشن کی دوڑ میں شامل ہونے کے باوجود اسکارف یاحجاب کوترجیح د ے رہی ہیں۔ خواتین میں مشرقی لباس پہننے کی بڑی وجہ مغربی ثقافت سے بیزاری ہے ۔