Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ کا لنگی ڈانس

نئی دہلی..... ہندی روزنامہ بھاسکر کے14سال پورے ہونے پر احمد آباد میں منائی جارہی تقریب میں منگل کو معروف بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے شرکت کی۔شاہ رخ لنگی ڈانس کرتے ہوئے اسٹیج پر نمودار ہوئے۔علاوہ ازیں انہوں نے بومن ایرانی کے ساتھ ٹاک شو میں ذاتی زندگی کے بارے میں کئی دلچسپ قصے سنائے۔شاہ رخ نے کہا کہ دہلی میں ہوئے پنکج ادھاس کے پروگرام میں پہلی آمدن کے طور پر انہیں50روپے اور اچھا کام کرنے کے اعتراف میں40روپے ٹپ کے طور پر ملے تھے۔
 
 
 
 

شیئر: