پیراڈائز لیکس میں بھی بگ بی 'کا نام
حال ہی میں پیراڈائز لیکس میں بالی وڈ کے بےتاج بادشاہ اداکار امیتابھ بچن کا نام سامنے آیا ہے۔ پانامہ لیکس کے بعد پیراڈائز لیکس 'میں آف شور اکاونٹس میں بھی امیتابھ بچن کا نام شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیراڈائز لیکس میں جہاں دیگر بین الاقوامی شخصیات کے نام ہیں وہیں امیتابھ بچن سمیت 714 ہندوستانی شخصیات کے نام شامل ہیں ۔ہندوستان کی شخصیات اور کمپنیوں کے ناموں سمیت دنیا کے 47 ممالک کی شخصیات کے ناموں کی ایک فہرست پیراڈائز پیپرز کا حصہ ہے ۔حال ہی میں آئی سی آئی جے صحافتی تنظیم کی جانب سے پیراڈائز لیکس کے عنوان سے رپورٹ پیش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پانامہ لیکس میں امیتابھ بچن کا نام سامنے آنے پر انہوں نے اسے بے بنیادقراردیاتھا۔