Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بگ باس کی سپنا'، اب فلموں میں

سلمان خان کی میزبانی میں نشر ہونےوالے مشہور زمانہ ٹی وی پروگرام بگ باس 11'ی امیدوار سپنا چوہدری نےبالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھ دیاہے۔اطلاعات کے مطابق  سپنا چوہدری کا نیا بالی وڈ گیت منظرعام پر آیا ہے سپنا چوہدری کا یہ نیا گیت آئٹم گیت ہے جس میں سپنا رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ سپنا کا یہ نیا فلمی گیت فلم ' بھینگ آورکا ہے جسے ریلیز ہوتے ہی کافی مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔سپنا چوہدری کا تعلق ہندوستان کے شہر ہریانہ سے ہے وہ اسٹیج ر قاصہ ہیں ۔پروگرام بگ باس 11 ' کی امیدوار بننے سے قبل سپنا  کی رقص کی وڈیوز کو  یوٹیوب وڈیو سائٹ پر لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
 

شیئر: