Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انیل کپور کی فلم کی اسٹنٹ ڈائریکٹر زخمی

نئی دہلی....انیل کپور کی فلم ”فنے خان “کے سیٹ پر ہوئے حادثہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بری طرح زخمی ہوگئیں۔فلمسازوں کے مطابق ممبئی میں فلم فنے خاں کی ایک اسسٹنٹ ڈائرکٹر اس وقت زخمی ہوگئیں جب ایک موٹر سائکل سوار نے انہیں ٹکر مار دی۔انہیں فرسٹ ایڈ کے بعد علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔اب وہ پوری ٹھیک ہیں اور جلدہی شوٹنگ پرواپس آجائیں گی۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ڈائریکٹر اتل منجریکر کی اس فلم میں ایشوریہ رائے بچن، راج کمار راو اور دویتہ دتہ بھی ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر راکیش اوم پرکاش مہرہ ہیں۔ 

شیئر: