Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹویٹرنے 140 حروف کی حد بڑھا کر 280 کر دی

واشنگٹن .... اس بات پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ ضرور خوش ہونگے کہ ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ تحریری پیغام کی حد دوگنی کر رہی ہے، یعنی روایتی طور پر 140 حروف سے بڑھا کر یہ تعداد 280 تک کی جائے گی۔ ایسے میں جب صدر نے ٹویٹس سے شہرت پائی۔ ادارے کا کہنا تھاکہ کروڑوں صارفین نے پیغام کی گنجائش سے مکمل استفادہ نہیں کیا۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ زیادہ ’اسپیس‘ کی گنجائش دینے سے زیادہ افراد ٹوئٹر کی جانب متوجہ ہوں گے۔ادارے نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر کوئی آسانی اور تیزی کے ساتھ اپنا اظہار خیال کر سکے۔ستمبر سے ٹویٹر نے محدود حروف میں اضافہ قبول کرنا شروع کیا، جس کا صارفین کی جانب سے مثبت ردِ عمل سامنے آیا۔چینی، جاپانی اور کورین کے علاوہ، جو زبانیں گنتی کے حروف استعمال کرتی ہیں، باقی تمام زبانوں کی سروس میں حروف کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

شیئر: