Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کا کنگ خالد ایئرپورٹ کارکردگی کے حوالے سے پھر سرفہرست

ڈومیسٹک کیٹگری میں القریات ایئرپورٹ سرفہرست رہا۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جنوری 2025 کے لیے مملکت کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ایئرپورٹس کی رپورٹ جاری کی ہے ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارکردگی کے حوالے سے پھر سرفہرست ہے۔
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے گیارہ معیار مقرر کیے ہوئے ہے اس کا مقصد خدمات کی فراہمی اور مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
الوطن کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جازان کے کنگ عبداللہ  بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، عرعر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور القریات ایئرپورٹ اپنی کیٹگری میں نمایاں رہے۔ 
 سالانہ 15 ملین سے زائد مسافروں والے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی کیٹگری میں ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 82 فیصد کارکردگی کے ساتھ سرفہرست رہا۔ دوسرے نمبر پر جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل  ایئرپورٹ رہا۔
 سالانہ 5 سے 15 مسافروں کی کیٹگری میں دمام کا  کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 82 فیصد کارکردگی کے ساتھ سرفہرست جبکہ مدینہ منورہ کا امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ 73 فیصد کارکردگی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
 تیسری کیٹگری جو 2 سے 5 ملین مسافروں کی ہے جیزان کا کنگ عبداللہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ 100 فیصد کارکردگی سے نمایاں رہا، ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے بھی 100 فیصد کارکردگی دکھائی ہے۔
 سالانہ 20 لاکھ مسافروں کی کیٹگری میں عرعر انٹرنیشنل ایئرپورٹ 100 فیصد کارکردگی سے سرفہرست رہا۔
 ڈومیسٹک ایئرپورٹس کی کیٹیگری میں 100 فیصد کارکردگی سے القریات ایئرپورٹ آگے رہا۔
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کا کہنا ہے رپورٹ کی تیاری میں سفر کے طریقہ کار، انتظار، سامان کی بیلٹ پر آمد کے علاوہ معذور افراد کے لیے ایئرپورٹس پر موجود سہولتوں کو مدنظر رکھا گیا۔

 

شیئر: