سعودی عرب میں 61.9 فیصد افراد شاپنگ مالز گئے، 48.5 فیصد کتابیں پڑھتے ہیں
آبادی کا 25 فیصد سینما جانا پسند کرتا ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کی 85.3 فیصد آبادی نے 2024 میں کم از کم ایک تفریحی پروگرام یا سرگرمی جبکہ 81.6 نے ایک ثقافتی تقریب یا سرگرمی میں شرکت کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے بلیٹن آف کلچر اینڈ فیملی ریکویشن سٹیٹسٹکس 2024 میں بتایا گیا کہ 65.8 فیصد افراد نے باغات اور پارکوں کا رخ کیا جبکہ قومی تقریبات میں شرکت 40 فیصد تک پہنچ گئی۔
ادبی اجتماعات اور شاعری کے حوالے سے تقاریب میں شرکت 2.5 فیصد سے زیادہ نہیں تھی۔
آبادی کے 25 فیصد (15 سال اور اس سے زیادہ) نے سینما گھروں کا رخ کیا۔ 18.9 فیصد نے ثقافتی ورثے میں دلچسپی ظاہر کی، 17.3 فیصد روایتی پروگراموں، 17 فیصد نے فیسٹیول، 13.4 فیصد نے عجائب گھر، 10 فیصد نے بک فیئر، 6.4 فیصد نے کنسرٹس اور 4 فیصد نے تھیٹر پرفارمنس دیکھی۔
فیملی کلچر اینڈ انٹرٹینمنٹ سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے 48.5 فیصد افراد کتابیں جبکہ 38.2 فیصد اخبار اور 17.2 فیصد میگزین پڑھتے ہیں۔
سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ 61.9 فیصد افراد شاپنگ مالز گئے جبکہ .260 فیصد نے صحرا یا ساحل سمندر پر وقت گزارا۔
ثقافتی سرگرمی میں سب سے زیادہ 20.4 فیصد افراد نے کوکنگ میں شرکت کی۔ فائن آرٹس میں 9.7 فیصد نے دلچسپی ظاہر کی اور فیشن ڈیزائننگ میں سب سے1.7 فیصد کی شرکت ریکارڈ کی گئی۔
سپورٹس اور تفریحی سرگرمیوں میں 66 فیصد لوگ چہل قدمی، 17.6 فیصد فٹ بال، اس کے علاوہ تیراکی میں 9.4 فیصد جبکہ سب سے کم دلچسپی ہینڈ بال اور باسکٹ بال میں رہی جس کی شرح 0.4 فیصد سے زیادہ نہیں تھی۔
