کویت کے اخبارات پر ایک نظر
کویت کے اخبارات نے بدھ کو جن اہم موضوعات کو صفحہ اول کی زینت بنایا ان کی تفصیل اس طرح ہے:
الانباء:
مقامی اخبار الانباء نے کویتی میں حکومتی بحران کو صفحہ اول کی شہ سرخی بناتے ہوئے امیر کویت شیخ صباح الاحمد کے حوالے سے لکھا: ملک کے سیاسی استحکام کے لئے جو فیصلہ ناگزیر ہوا وہی کریں گے، ارکان پارلیمنٹ کے لئے امیر کویت کا پیغام
اسپیکر مرزوق الغانم نے منگل کو منعقد ہونے والے پارلیمنٹ اجلاس میں امیر کویت کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ شیخ جابر ارکان پارلیمنٹ سے جلد ملاقات کریں گے۔
اخبار صفحہ اول پر خبر ہے: ٹریفک خلاف ورزیوں پر گاڑی ضبط کرنے کے فیصلے پر عملدآمد آج سے ہوگا۔
القبس:
مقامی اخبار القبس نے بھی نئی تشکیل پانے والی حکومت کو صفحہ اول میں جگہ دی۔ اخبار کی سرخی ہے: نئی حکومت دسمبر میں تشکیل دینے کی توقع۔
صفحہ اول میں ایک خبر ہے: کسٹم حکام کی نگرانی کیمروں کے ذریعہ کی جائے گی۔
الرای:
الرای اخبار کے صفحہ اول پر 3کالمی سرخی ہے: کویت شیئر مارکیٹ میں 3دن کے دوران 7ڈالر خسارہ۔
تفصیلات میں ہے کہ کویت شیئر مارکیٹ میں ریکارڈ خسارہ ہوا ہے۔
الرای کے صفحہ اول پر 3کالمی ایک اور سرخی ہے: 6ملین دینار کے مقروض غیرملکیوں کے اقامے منسوخ کرکے ملک سے بیدخل کردیا گیا ۔
خبر کی تفصیل میں ہے کہ ریاستی آڈٹ بیورو نے وزارت انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ جن قیدیوں پر قرض عائد ہیں یا جن پرغبن کا الزام ثابت ہوچکا ہے ان کے اقامے منسوخ کرنے اور بیدخل کرنے سے پہلے واجبات وصول کئے جائیں۔