بدعنوانوں کے کھاتے، ایران نے جنگ کا انتخاب کرلیا، سعودی اخبارات کی شہ سرخیاں
منگل کو سعودی اخبار ات کی سرخیاں کچھ اس طرح رہیں:
عکاظ
عکاظ نے منگل کوصفحہ اول پر 8 کالمی سرخی ایران کے موضوع پر دی ہے۔ سرخی ہے: ایران نے جنگ کا انتخا ب کرلیا، خمیازہ بھگتنے کیلئے تیار ہوجائے۔ ایران نے براہ راست فوجی جارحیت کا ارتکاب کیا ہے،سعودی عرب اپنی زمین اور عوام کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے،ولی عہد
صفحہ اول کی دوسری بڑی سرخی بدعنوانوںکے خلاف ہے۔سرخی ہے ” 1200بدعنوانوں کے کھاتے منجمد کردیئے گئے، افراد اور کمپنیوں کے حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی“
صفحہ اول کی تیسری سرخی کا تعلق قطر سے ہے۔ سرخی ہے ”قطر کی امداد کم ہونے پر حماس ، غزہ سے دستبردار ہوگئی،عادل الجبیر“
صفحہ اول کی چوتھی بڑی سرخی کا تعلق نجی اسکولوں سے ہے ۔سرخی کچھ اس طرح ہے ”سعودائزیشن کے فیصلے کی خلاف ورزی اور تنخواہیں بروقت ادا نہ کرنے والے 2نجی اسکولوں پر 1.8ملین ریال کے جرمانے“
صفحہ اول کی آخری سرخی کا تعلق کار چلانے والی خواتین سے ہے ۔سرخی ہے ” گاڑیاں چلانے والی خواتین کو نذرآتش کرنے کی دھمکی دینے والے کو 5برس قیدکی سزا دی جاسکتی ہے“
عکاظ اخبار نے مقامی خبروں سے متعلقہ صفحہ پر 8کالمی سرخی بدعنوانی کے موضوع پر دی ہے اور پورا صفحہ بدعنوانی کی رپورٹوں کے حوالے سے ہے۔ سرخی ہے” بدعنوانی کی بیخ کنی سے انصاف اور ترقی کا عمل مضبوط ہوگا اور اصلاحی نظام راسخ ہوگا، شاہ سلمان نے بدعنوانی کے سیاسی ، اقتصادی اور سلامتی خطرات اورنتائج کو محسوس کرکے ہی انسداد مہم شروع کی ہے“
٭٭٭٭٭٭٭٭
المدینہ
المدینہ اخبار نے صفحہ اول پر8کالمی سرخی سعودی کابینہ کے اجلاس سے متعلق یہ دی ہے ”بدعنوانی کے انسداد سے ترقی کو فروغ اور اصلاحی عمل کو تقویت پہنچے گی،سعودی کابینہ“
اخبار نے دوسری سرخی یہ دی ہے ”حکومت افراد اور اداروں کے حقوق کے تحفظ کی پابند ہے، سعودی کونسل برائے اقتصادی امور کی یقین دہانی “
تیسری سرخی المدینہ اخبار نے یہ دی ہے ” بدعنوانی کے ملزمان کے نجی کھاتے منجمد کئے گئے ہیں کمپنیو ںکے نہیں، سعودی مانیٹری اتھارٹی ، ساما“
المدینہ اخبار کے صفحہ اول کی چوتھی سرخی کچھ یوں ہے ” ایران نے حوثیوں کو میزائل فراہم کرکے براہ راست سعودی عرب پر حملہ کیا ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا انتباہ“
اخبار نے صفحہ اول پر ہی3کالمی چوکھٹے کی سرخی یہ دی ہے ”اہل ریاض نے عسیر کے شہداءکو الوداع کہہ دیا، شاہ سلمان سے شہزادہ منصور بن مقرن کی وفات پر اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری“ جبکہ چوکھٹے میں شہزادہ منصور بن مقرن کے جنازے کی تصویر دی گئی ہے جسے شہید وطن کے والد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز اٹھائے نظر آرہے ہیں۔
المدینہ اخبار کی ایک اور سرخی صفحہ اول پر کچھ اسطرح ہے”جدہ کی محکمہ جاتی عدالت نے سوق البوادی کو صاف کرنے کا فیصلہ منسوخ کردیا“
اسی طرح المدینہ اخبار کی صفحہ اول کی ایک اور سرخی” سعودی حصص مارکیٹ میں رجسٹرڈ پیٹرو کیمیکل کمپنیو ںکو 9ماہ میں 21.4ارب ریال کا منافع “
المدینہ اخبار کی صفحہ اول کی آخری سرخی یہ ہے ”ریاض فوجداری کی عدالت نے کلاشنکوف سے العوامیہ کے شہریوں پر حملہ کرنیوالے دہشتگرد کو نشان عبرت بنانے کیلئے موت کی سزا سنادی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭