Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کونسا اسمارٹ فون لیا جائے، انتخاب کرنا آسان بن گیا

گوگل کی جانب سے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین کسی بھی دو اسمارٹ فونز کے فیچرز کا باہمی تقابل کر کے یہ جان سکیں گے کہ کون سا اسمارٹ فون زیادہ بہتر ہے۔ اس فیچر میں اسمارٹ فون کی تفصیلات کو آمنے سامنے چارٹ کی صورت میں پیش کیا جائے گا تاکہ صارفین باآسانی جان سکیں کہ انکی ضرورت پر کونسا موبائل پورا اترتا ہے۔
فیچر کو استعمال کرنے کے لئے بس صارف کو گوگل کے سرچ ٹیب میں دونوں اسمارٹ فونز کا نام ڈالنا ہوگا اور ان کے درمیان وی ایس لکھنا ہو گا جس کے بعد گوگل فوراً تقابلی جائزہ پیش کر دے گا۔اس فیچر کی مدد سے صارفین کو اسمارٹ فون کا انتخاب کرنے میں آسانی ہو گی۔
 

شیئر: