Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام " سعودی پریمیئر لیگ کپ" کا انعقاد

جمعرات9نومبر کو تقریب رونمائی ہوگی،10 نومبر کو افتتاحی تقریب اور لیگ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا،اعجاز خان
جدہ ( امین انصاری ) جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن ،سی آئی ٹی گروپ کے سربراہ ناصر گولید کے اشتراک سے " سعودی پریمیئر لیگ کپ 2017-2018 ‘ کا انعقاد عمل میں لارہا ہے ۔ صدر جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن اعجاز احمد خان کی اطلاع کے مطابق سعود ی پریمیئر لیگ کپ کی تقریب رونمائی 9 نومبر کو جدہ کے مقامی ہوٹل میں رات 9 بجے کی جائے گی ۔ کپ کی رونمائی میں ناصر گولید کے علاوہ شہر کے معززین اور ٹیموں کے کپتان اور امپائرز شریک ہونگے ۔ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں حیدرآباد شارکس،اے سی ای ,ٹریول ، پیپسی دکن نائٹ ، سعودی جرمن ہاسپٹل ، اگلو کشمیر اسٹیج ، آئی سی اے ڈی ، کے اے آئی اے، نسیم الزہرہ، پاک شاہین ، اے آر ایم یونائٹیڈ ملک الیون، اسٹار ون ، اور بنسوادا بال برنرس شامل ہیں ۔ ایکزیکٹیو سیکریٹری ہارون عبداللہ نے بتایا کہ لیگ میں 40 سے زائد ٹیمیں ہیں تاہم پہلے ہفتے میں 12 ٹیموں کے درمیان مقابلے ہونگے۔20 اوورز کا میچ ایک ٹیم کیلئے ہوگا ۔ لیگ کا افتتاحی میچ جمعہ 10 نومبر کو دوپہر ایک بجکر 10 منٹ پر کھیلا جائے گا جبکہ صبح کی اولین ساعتوں میں افتتاحی تقریب ہوگی جس میں رنگارنگ کلچرل پروگرام اور مہمانوں اور ٹیموں کا فوٹو سیشن ہوگا۔ انہوں نے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ10 نومبر کو جے سی اے کمپلکس پر 11 بجے دن حاضر رہیں ۔ صدر اعجاز احمد خان اور سیکریٹری ہارون عبداللہ امپائرز کو یونیفارم ،بالز،وکٹ دینگے ۔ شائقین کرکٹ کیلئے اردو اور انگلش میں رننگ کامنٹری اور وقفہ وقفہ سے کامیڈی اور گانے سنائیں جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ہفتہ مین آف دی میچ اور پلیر آف دی ویک کا ایوارڈ گراو¿نڈ پر د یا جائے گا جبکہ بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ 9 فروری 2018 ءکو دیا جائے گا۔ اسی دن قرعہ اندازی کے ذریعے 2 خوش نصیبوں کو ایئر انڈیا کا ٹکٹ بھی دیا جائے گا ۔ اعجاز احمد خان نے شائقین کرکٹ سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔ 
 

شیئر: