Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند ٹیم کو ہربار فتح دلانے کا ٹھیکہ دھونی کے پاس نہیں

 
ممبئی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور کوچ روی شاستری نے سابق کپتان اور وکٹ کیپرمہندر سنگھ دھونی کی کاکردگی پر تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ دھونی نے ٹیم کو ہر میچ میں فتح دلانے کا ٹھیکہ نہیں لے رکھا اور انہیں نشانہ بنانے کے بجائے مجموعی صورتحال کا جائزہ لے کر بات کرنی چاہیئے ۔روی شاستری نے کہا کہ یہ توقع رکھنا زیادتی ہے کہ ہر مرتبہ مشکل صورتحال میں دھونی ٹیم کی مدد کو آئیں گے ، سابق کپتان سے جو کچھ ہوسکتا ہے وہ کررہے ہیں لیکن ایک آدھ میچ میں ناکامی پر ان کی کامیابیاں فراموش نہ کی جائیں۔ کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ اگر میں ناکام ر ہوں تو لوگ مجھ پر انگلی نہیں اٹھائیں گے کیونکہ میں 35 سال کا نہیں ہوں ، دھونی مکمل طور پر فٹ ہیں تاہم عمر کے حساب سے وہ جس مقام پر ہیں وہاں ہردک پانڈیا بھی رنز نہیں بنا سکتے ۔اگر دھونی دلی میچ میں چھکا لگا دیں تو اس میچ کی جھلکیوں میں اسے پانچ، پانچ بار دکھایا جائے گا اور ہر شخص خوش ہو جائے گا لیکن اگر وہ اسکور نہ کرسکیں تو سب ان کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ستمبر میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں دھونی نے دوسرے ون ڈے میچ میں 45 رنز بنائے جبکہ تیسرے اور چوتھے میچ میں انھوں نے 67 اور 49 رنز اسکور کیے۔ راجکوٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ میں دھونی نے 37 گیندوں پر 49 رنز اسکور کیے۔ اس میچ میںہند 197 رنز کا تعاقب کر رہا تھا اور نیوزی لینڈ کو اس میچ میں 40 رنز سے کامیابی ہوئی تھی۔اس میچ کے بعد ہی دھونی کی سست انداز میں بیٹنگ پر تنقید کا سلسلہ شروع ہواتاہم کپتان کا کہنا ہے کہ دھونی کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں اورآئندہ بھی وہ ٹیم کےلئے موثر ثابت ہوں گے ۔

شیئر: