Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپی یونین وینیزویلا کے خلاف پابندیاں عائد کریگا

برسلز ۔ ۔۔یورپی یونین نے لاطینی امریکی ملک وینیزویلا کیخلاف پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ آئندہ پیر کے روز یورپی وزرائے خارجہ ان پابندیوں کو حتمی شکل دیدیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو کو اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات پر مجبور کرنا ہے۔ پہلے مرحلے میںوینیزویلا حکومت کو ہتھیاروں اور جاسوسی کے آلات کی فراہمی معطل کی جائیگی۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت ان ہتھیاروں اور آلات کا استعمال اپوزیشن کیخلاف کر رہی ہے۔
 
 

شیئر: