سعودی وزیر خارجہ نے منگل کو ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر لیبیا کی قومی حکومت کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے پہلووں کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیدصل بن فرحان نے ڈیووس میں ناروے کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایڈے نے بھی ملاقات کی۔
دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا کیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور تیونس کے ہم منصب محمد النفطی کی ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کی گئی۔
سعودی سفارتخانے کے ناظم الامور داود االمسھر اور وزیر خارجہ کے دفتر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ولید السماعیل بھی موجود تھے۔