Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد الجدعان نئے وزیر خزانہ مقرر، العساف سبکدوش

نئے وزیر خزانہ محمد الجدعان اورسبکدوش ابراہیم العساف
ریاض .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پیر کو کئی شاہی فرامین جاری کئے۔ انہوں نے محمد الجدعان کو وزیر خزانہ مقرر کردیا ۔ ابراہیم العساف کو انکے منصب سے سبکدوش کرکے انہیں وزیر مملکت و رکن کابینہ متعین کردیا۔ الجدعان کو مالیاتی منڈی کے ادارے کی سربراہی سے سبکدوش کردیا گیا۔ڈاکٹر محمد بن عبداللہ القاسم کو اعلیٰ گریڈ پر سعودی ہلال احمر کا سربراہ مقرر کردیا۔ڈاکٹر عبدالرحمان ال ابراہیم کو کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والے ادارے کی سربراہی سے سبکدوش کردیا۔ انجینیئر علی الحازمی کو ادارے کا قائم مقام گورنر مقرر کردیا گیا۔ ڈاکٹر حاتم المرزوقی کو اعلیٰ گریڈ پر جامعہ اسلامیہ کا وائس چانسلر بنادیا۔ ڈاکٹر محمد المشعل کو سعودی ایف ڈی اے کے ایگزیکٹیو چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا۔ اور ڈاکٹر ہشام بن سعد الجضعی کو نیا ایگزیکٹیو چیئرمین مقرر کردیا۔ ڈاکٹر عبدالعزیز بن قبلان السرانی کو طیبہ یونیورسٹی کا وائس چانسلر ، عوض بن خزیم الاسمری کو شقراءیونیورسٹی کا وائس چانسلر متعین کردیا گیا۔ عبدالعزیز العوھلی کو پبلک ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ڈاکٹر رمیح الرمیح کو انکی جگہ اعلیٰ گریڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ کارپوریشن کا سربراہ متعین کردیا۔ علاوہ ازیں ریلوے کارپوریشن کا قائم مقام سربراہ بھی انہیں بنایا گیا۔ شاہ سلمان نے ڈاکٹر عبدالعزیز الجاسر کو محکمہ موسمیات و ماحولیات کی سربراہی سے سبکدوش کردیا ۔ انکی جگہ ڈاکٹر خلیل بن مصلح الثقفی کو سربراہ کے فرائض انجام دینے کا حکم جاری کردیا گیا۔ اور ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کو تحفظ صارفین انجمن کو منظم کرنے کے سلسلے میں وزیر تجارت و سرمایہ کاری کے فرائض تفویض کردیئے۔
 

شیئر: